احسن خان نے گردن پرٹیٹو کیوں بنوایا ؟

0
66

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مشہور اداکار احسن خان ان دنوں اپنے ٹیٹو کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

اداکار احسن خان نے اپنی گردن پر ایک دلچسپ ٹیٹو بنوایا ہے جس کے بارے میں اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے ٹیٹو بنوایا کیونکہ مجھے ٹیٹو چاہیے تھا۔

احسن خان نے ٹیٹو بنوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک نئے ڈرامے میں کام کر رہا ہوں جس میں کردار کے لیے ٹیٹو بنوانا ضروری تھا، ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے مجھے روزانہ سیٹ پر آنا پڑتا تھا اور جعلی ٹیٹو بنوانا پڑتا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔ اس لیے میں نے اس ڈرامے کے لیے یہ عارضی ٹیٹو بنایا جوہٹ بھی سکتاہے۔

Leave a reply