لیبیاکشتی حادثےمیں ملوث گینگ کاسرغنہ گرفتار

0
73

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمرکوٹ میں چھاپہ مار کر ملزم فیض اللہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نےشہری کےبیٹےاوربھتیجے کو غیر قانونی طورپر بیرون ملک بھجوانے کیلیے 65 لاکھ بٹورے۔

فیض نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو اٹلی کے راستے لیبیا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ شہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں بٹھا کر لے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a reply