لیبیا میں گینگ کا سرغنہ ملتان سے گرفتار

0
72

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کیمطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان عمر فاروق کو ملتان سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اٹلی بھجوانے کیلیے 24 لاکھ روپے لیے تاہم مقتولین کو لیبیا بھیج دیا، مقتولین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بنایا گیا تھا، شکایت کنندہ نے مزید 27 لاکھ 68 ہزار روپے تاوان کے طور پر ملزمان کو دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم مقتولین کی بازیابی کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس مزید مانگ رہا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مقتولین کو لیبیا میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

Leave a reply