
لاہور ہائیکورٹ
بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی
عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے ؟ عدالت
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی
عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا
بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے









