لاہور کی نسشتوں پر فہرست جاری

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ۔

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر1079 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد فہرستیں جاری کردیں ۔

چودہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 266 امیدوار مدمقابل ہوں گے ، جبکہ 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 813 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے 120 سے ن لیگ کے سردار آیاز صادق میدان میں ہونگے ۔

این اے 118 میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ میدان میں ہیں ۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار مدمقابل جب کہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں ۔

Leave a reply