
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 494 روپے 71 پیسے سے گھٹ کر 471 روپے 1 پیسہ فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ مقامی صارفین کو پہنچایا جا رہا ہے۔









