قیدیوں کےبینک اکاؤنٹس کھولنےکافیصلہ

0
114

ہاٹ لائن نیوز: انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا عثمان محسود کا کہنا ہے کہ صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کی منظوری ویلفیئر فنڈ رولز 2023 کے تحت دی گئی ہے جو قیدیوں کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے بنائے گئے ہیں۔

آئی جی عثمان محسود کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے اکاؤنٹس کے لیے بینک آف خیبر سے بات چیت جاری ہے۔

اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق قیدی جیل میں کام کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 60 فیصد ویلفیئر فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق جیل میں قیدی چمڑے کی فیکٹریوں، پی سی اوز اور کینٹینوں میں بھی کام کر سکیں گے۔

Leave a reply