حسان نیازی بھی میدن میں آگئے

0
133

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، حسان نیازی نااہل اور سزا یافتہ نہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دے اور کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کے لیے اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Leave a reply