قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کاشائقین کو پیغام

0
42

ہاٹ لائن نیوز : کپتان عیسی سلمان کا کہنا ہے کہ امید ہے زیادہ شائقین اس میچ میں شرکت کریں گے،فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان اور اردن مدمقابل ہوں گے۔

میچ سے پہلے کپتان نےشائقین کے نام پیغام جاری کیا،کپتان عیسی سلیمان نے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹیم جوائن کرکےخوشی ہورہی ہے، ٹیم بھرپور محنت کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہے، اور مجھے امید ہے کہ زیادہ شائقین میچ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور اردن کا ہوم میچ 21 مارچ کواسلام آباد میں ہو گا، میچ دوپہر 2 بجے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونا ہے، جبکہ دوسرا میچ 26 مارچ کو اردن میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply