قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب، بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق وفاقی بجٹ 12 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مالی سال 2026-27 کا بجٹ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پیش کریں گے۔








