فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

0
22
فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

ملک میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا اور چاندی نئی بلند سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس نرخ 23 ڈالر بڑھ کر 4708 ڈالر تک پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 92 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 49 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 79 روپے بڑھ کر 6 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 75.65 ڈالر پر برقرار ہے، جو عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں میں اضافے کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave a reply