فیسوں میں اضافہ : سماعت کیوں نہ ہوئی ؟

0
82

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی بنا پر سماعت نہ ہو سکی ۔

جسٹس محمد رضاقریشی نے شہری غلام عباس ہرل ایڈوکیٹ کی درخواست پرسماعت کرنا تھی ۔

درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے۔ نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسَز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے قیمتیں بڑھانا اختیار میں نہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply