رہنماپی ٹی آئی کی ضمانت منظور

0
68

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو گئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھی، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجا کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

Leave a reply