فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک

0
44

ہاٹ لائن نیوز : روس کا ملٹری کارگو طیارہ انجن میں آگ لگنے سے زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

جو فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوا اس نے ایوانو فرینکیوسک کے علاقے سے اڑان بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے۔ جس جگہ پر طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے قریب ہے تاہم روسی فوج نے حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر ریسکیو آپریشن کے لیے سرچ ٹیم بھیج دی گئی۔

سرچ ٹیم کو اس علاقے کے ایک کھیت میں روسی فوج کے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ملا۔ طیارے کے ملبے سے 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Leave a reply