حفیظ اللہ نیازی کی عدالت سے استدعا

0
83

حفیظ اللہ نیازی کی عدالت سے استدعا

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملے کے کیس اے متعلق ملزم الطاف حسین کی ضمانت پر وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقہ نے دلائل مکمل کر لیے ۔

ملزم الطاف حسین نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائرکررکھی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نویداقبال نے سماعت کی۔

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ، حفیظ اللہ نیازی اپنے ڈرائیور الطاف حسین کی ضمانت کی پیروی کے لیے عدالت پہنچے۔

حفیظ اللہ نیازی نے عدالت کو بتایا کہ الطاف حسین میرا ڈرائیور ہے ، اس ڈرائیور کا صرف اتنا قصور ہے کہ وہ میرا ڈرائیور ہے ، حسان نیازی کو پکڑنے کے لیے ہمارے گھر چھاپہ مارا گیا ،جب حسان نہیں ملا تو میرے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، میں پہلی بار عدالت آیا ہوں میری استدعا ہے کہ انصاف دیں ۔

یاد رہے کہ ملزم الطاف حسین کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply