فلسطین سے یکجہتی کی اجازت کیوں نہ ملی ؟

0
46

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل میچ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی پر اسیڈیم میں داخلہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے، ایسا واقعی پہلے 21 فروری کو بھی ہو چکا ہے۔

جسٹس عابد حسین چھٹہ نے کہا کہ یہ فریقین کا حق ہے، آپ وہاں نا جائیں۔

جسٹس عابدحسین چھٹہ نےمحسن امیر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواستگزار نے ایڈوکیٹ عزت فاطمہ کی وساطت سے درخواست دائر کی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 فروری 2024 کو درخواست گزار قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کے لیے گیا تھا، متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست گزار کو اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، درخواست گزار کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اٹھائے گئے بینر اور کپڑوں کی وجہ سے داخل نہیں ہونے دیا گیا،سیکورٹی حکام کا کہنا تھا آڈر ہیں کہ جب تک آپ مزکورہ چیزیں نہیں ہٹاتے داخل نہیں ہو سکتے، پی سی بی سمیت دیگر نے میری آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے، فریقین کو نوٹس جاری کر کے روکا جائے کہ وہ پی ایس ایل میچز کے دوران ایسے کسی بھی عمل سے باز رہیں۔

Leave a reply