فرنچ اوپن بحران کا شکار، کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں کشیدگی بڑھ گئی

0
8
فرنچ اوپن بحران کا شکار، کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں کشیدگی بڑھ گئی

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ French Open سے قبل کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث خصوصاً ویمنز کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی نمبر ایک بیلاروسی کھلاڑی Aryna Sabalenka اور امریکی اسٹار Coco Gauff نے واضح کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ایونٹ میں شرکت سے انکار کر سکتی ہیں۔ اس حوالے سے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔
اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مجموعی آمدن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کو 15 فیصد سے بھی کم انعامی رقم ملنے کا امکان ہے، جو غیر منصفانہ ہے۔
آرینا سبالینکا کا کہنا ہے کہ اگر انعامی رقم میں اضافہ نہ کیا گیا تو بائیکاٹ ہی واحد راستہ رہ جائے گا، کیونکہ کھلاڑی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق اس سال ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم میں 9.5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 72.19 ملین ڈالر تک پہنچا دیا گیا ہے۔
موازنہ کیا جائے تو US Open کی انعامی رقم 90 ملین ڈالر، Wimbledon کی 72.51 ملین ڈالر جبکہ Australian Open کی 80.06 ملین ڈالر ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم حتمی فیصلہ آنے تک صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

Leave a reply