فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیلات لیک ؛ قصور وار کون ؟

0
176

 

ہاٹ لائن نیوز : فرحت شہزادی کی جاٸیداد کی تفصیل لیک کرنے کے معاملے پر چیرمین نیب ، ڈی جی ایف آٸی اے ،آٸی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ، لیگل نوٹس فرح شہزادی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح شہزادی کے خلاف جاری انکواٸری کی دستاویزات لیک کی گٸیں ،عطا تارڑ کے پاس تمام دستاویزات کیسے پہنچیں ، تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، تمام جاٸیدادیں ریٹرنز میں ڈیکلٸیر ہیں ، فرح شہزادی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہے سیاسی معاملات سے کوٸی تعلق نہیں ، جس جس نے دستاویزات لیک کیں ان تک معلومات فراہم کرنے والے افراد کو سامنے لایا جاٸے ۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کا فون ریکارڈ دیکھا جاٸے کہ ان کو یہ دستاویزات کس نے فرایم کیں ،

اگر تمام معلومات فراہم نہ کی گٸیں تو عدلیہ سے رجوع کیا جاٸے گا ، دستاویزات لیک کرنے والے تمام افراد کے خلاف ہتک عزت کا دعوای داٸر کیا جاٸے گا ۔

Leave a reply