فرانس پر حملہ

0
98

پیرس: (ہاٹ لائن نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کی کی کثرت نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس 2024 کے اولمپکس کی میزبانی کرنے کے لیے جا رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی کھٹملوں نے پیرس سمیت دیگر فرانسیسی شہروں پر حملہ کردیا ہے ۔ہوٹل، ریستوران ، بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈوں سمیت کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں کھٹمل موجود نہ ہوں۔

واضح رہے کہ کھٹمل انسانی خون چوسنے والا کیڑا ہے ، اس کے کاٹنے سے الرجی پیدا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پیرس کے ڈپٹی میئر نے ایکس پر کہا کہ کوئی بھی شخص ان کھٹملوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ ان کیڑوں کے کاٹنے سے ہونیوالے انفیکشن کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کیلیے محکمہ صحت، کمیونٹیز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Leave a reply