پی ٹی آئی امیدوار کو آزاد امیدوار کیوں قرار دیا ؟

0
75

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا-

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےدرخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے،عدالت کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے،درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے ، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنیکا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 جنوری کو جواب طلب کرلیا-

Leave a reply