عمر ایوب ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے

0
54

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نےکہاہےکہ میں یہاں مولانافضل الرحمان سے ووٹ مانگنےآیاہوں، ووٹ مانگنا ہماراحق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب راضی ہوں گے؟جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے، ہم اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا بانی چیئرمین کو معلوم ہے کہ آپ فضل الرحمان سے مل رہے ہیں؟

جس پر عمر ایوب نے کہا ہےکہ کیوں نہیں پتہ

عمر ایوب کے علاوہ جنید اکبر اور اسد قیصر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے انکی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

Leave a reply