گوادر کو آفت زدہ قراردے دیا گیا

0
54

ہاٹ لائن نیوز : گوادر میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر شہر اور گردونواح میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والا موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیونی شہر، سربندن اور شکنی در میں موسلادھار بارش سے گھروں اور آبادیوں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق تربت شہر اور گردونواح میں 5 گھنٹے سے مسلسل موسلا دھار بارش جاری ہے۔ تیز بارش سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Leave a reply