ٹی وی اسٹار ڈینی لمبو نے اسلام قبول کرلیا

0
59

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی ارب پتی بزنس مین اور ٹی وی اسٹار ڈینی لمبو نے اسلام قبول کرلیا۔

ڈینی لمبو نے انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے احرام میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

ڈینی حال ہی میں سعودی عرب کے کاروباری دورے پر گئے تھے، وہ عبدالباسط نامی شخص سے ملے اور اسلام قبول کیا۔

ڈینی نے عبدالباسط کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اسلام قبول کرنے کے فوراً بعد مکہ مکرمہ چلے گئے اور عمرہ ادا کیا۔

ڈینی ایک متوسط ​​طبقے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہوٹل کے بار میں گانا گا کر کیا، پھر وہ ایک مقبول گلوکار بن گئے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ہوٹل کا کاروبار شروع کیا اور اب وہ کئی ہوٹلوں کے مالک ہیں۔

امیر بننے کے بعد ڈینی لمبوگ نے ​​فلاحی کام بھی شروع کیے جب کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی کا ایک نیا مقصد ملا۔

ڈینی لمبو کی دولت کا تخمینہ 50 لاکھ پاؤنڈ ہے جو پاکستانی روپے میں 17 ارب 80 کروڑ بنتا ہے۔

Leave a reply