عدالت نے وکلاء کوطلب کر لیا

0
260
عدالت نے وکلاء کوطلب کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پراسکیوشن لاہور کا جناح ہاؤس حملہ کیَس کا جیل ٹرائل کرنے کے فیصلے میں انسداد دہشتگردی عدالت میں محمد منیب سمیت سو سے زائد ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےوکلا کو دلائل کیلیے طلب کرتے ہوئےسماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ جناح ہاؤس کے مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے، جناح ہاؤس کا ٹرائل جیل میں ہوگا ، وزرات داخلہ کا جیل ٹرائل کا نوٹیفیکشن موصول ہوچکا ہے۔

ملزمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ آپ ٹرائل کو چاند پر کروا لیں لیکن اب اس وقت ضمانتوں کی بات ہو رہی ہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جس جس کی ضمانت میرٹ پر بنتی ہے منظور کی جائے۔

Leave a reply