
پاکستان نے سعودی عرب میں حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایران کی طرف سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان قابلِ مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے









