بچوں کونمبروں کی دوڑ سےنکال کر اچھی تعلیم دینےکافیصلہ

0
144

 

ہاٹ لائن نیوز : انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے ۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں آئی بی سی سی کے تحت گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو نمبروں کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں گریڈ سسٹم ہے، بچوں کو نمبروں کی دوڑ سے نکال کر اچھی تعلیم دی جائے۔

غلام علی ملاح نے کہا کہ نمبر سسٹم کا متبادل گریڈنگ سسٹم طلباء کے لیے زیادہ سود مند ثابت ہو گا۔

Leave a reply