عدالت نےریٹرننگ افسر کو حکم نامہ جاری کر دیا

0
104

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سرفراز احمد چیمہ کےکاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے این اے 77گوجرانوالہ کےریٹرننگ افسر کو وصولی کی رسیدامیدوار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سرفراز احمد چیمہ کی درخواست نمٹا دی ۔

سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سرفراز احمدچیمہ نے عدالت میں دلائل دئیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانونی طریقہ کار کےمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانےاین اے 77 کےریٹرننگ افسر کےسامنے پیش ہوا ، رریٹرننگ افسر کاغذات وصول کرکے وصولی کی رسید فراہم کرنے سے انکاری ہے ، ریٹرننگ افسر کا اقدام ماورائےآئین،قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور وصولی کی رسید فراہم کرنے کےاحکامات دے ۔

Leave a reply