زیادہ نمک گردےناکارہ کرسکتاہے

0
89

ہاٹ لائن نیوز : برسوں سے محققین نمک کے انسانی صحت پر منفی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، حال ہی میں ایک اور تشویشناک دریافت ہوئی ہے۔

نیو اورلینز، USA میں Tulane یونیورسٹی کے پروفیسر Rui Teng اور ساتھیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں زیادہ نمک والی غذاؤں اور گردے کی دائمی بیماری کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

تحقیق میں برطانیہ کے 37 سے 73 سال کی عمر کے بالغ افراد کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جو کہ یو کے بائیو بینک نامی ایک بڑے تحقیقی منصوبے کا حصہ تھے۔

جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی خوراک میں زیادہ نمک کھاتے ہیں ان میں گردے کی دائمی بیماری کا خطرہ نمایاں طورپر بڑھ جاتاہے۔

Leave a reply