پیٹرول بم گِر گیا! حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا

0
38
پیٹرول بم گِر گیا! حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا سامنے آ گیا۔ وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا جواز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 جولائی سے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حالیہ فیصلے کے نتیجے میں صرف دو روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ گزشتہ تین روز میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے، تاہم مسلسل اضافوں نے عوام کے لیے آمدورفت اور اشیائے ضروریہ کی لاگت میں مزید اضافے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

Leave a reply