طور خم: ٹرک سے ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد

0
18

ہاٹ لائن نیوز : پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےایک ٹرک کے خفیہ ڈبوں سے ایک ارب روپےمالیت کی آئس و ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمز خیبرپختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےیہ کہا ہےکہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا۔ 14 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک ارب روپے ہے، کسٹمز اہلکاروں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم بارڈر اور نواحی علاقوں میں 1390 ملین روپے کی منشیات پکڑی ہیں۔

Leave a reply