طلعت حسین کی بیٹی کی دعاؤں کی درخواست

0
36

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز ہے۔ بیٹی تزین حسین کی جانب سے مداحوں سے والد کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

طلعت حسین کا شمار بھی پی ٹی وی کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں ایک اونچا مقام بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو کے ذریعے طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کے اسکرین پر نہ آنے کی وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اب شدید بیمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد طلعت حسین کو اب یادداشت کے مسائل کا سامنا ہے۔ وہ اب ان لوگوں کو بھی یاد نہیں کر سکتے جن سے وہ مل رہے ہیں۔

تزین حسین نے تمام مداحوں سے طلعت حسین کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

Leave a reply