اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ جیل کے باہر خار دار تاریں لگائی جا رہی ہیں۔

اڈیالہ جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کیے گئے ہیں اور جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر بھی آویزاں بھی کیے گئے ہیں۔

جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو ہی جانے کی اجازت ہو گی جبکہ میڈیا کی گاڑیوں کو جیل سے 2 کلو میٹر دور کھڑے کرنے کی اجازت ہو گی۔

Leave a reply