ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کیوں لگائی عدالت میں اہم سماعت

0
30

ہاٹ لائن نیوز : ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے، عدالت نے کہا کہ اس ایشو پر سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہو چکی ہے، چیف جسٹس ہی درخواست کے سنگل بنچ یا ڈویژن بنچ میں لگانے کا فیصلہ کریں گے۔

صوبائی حکومت کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کی، جسٹس فاروق حیدر نے شہری نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

Leave a reply