پی پی 165 سے کامیاب امیدوار کو عدالت سے ریلیف

0
31

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ پی 165 سے کامیاب امیدوار کی دوبارہ گنتی کے نوٹس پر درخواست پر سماعت، عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے،جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی،الیکشن کمیشن نے میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا بعد میں ناکام امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا، انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کرنے کا حق نہیں ہوتا،عدالت دوبارہ گنتی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

Leave a reply