صہیونی فوج کےہاتھوں مزید 110 فلسطینی شہید

0
59

ہاٹ لائن نیوز : غزہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 110 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کے سیاسی امور کے تجزیہ کار ڈاکٹر ایمان الرفاتی بھی اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہو گئے۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ اور اس کے ملحقہ علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 663 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں بڑی تعدادخواتین اوربچوں کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے خان یونس میں النصر میڈیکل کمپلیکس پر بھی دھاوا بول دیا۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Leave a reply