صنم جاوید کی مشکلات تا حال برقرار

0
79

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جکس پرعدالت نے مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نےاگلی سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمدنویداقبال نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے ضمانت پر جزوی دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنم جاوید نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہے ، ملزمہ نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا ۔

صنم جاوید کے وکلاء شکیل پاشا اور میاں اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں

وکلاء صنم جاوید نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید کو ہر ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،عدالتی فیصلوں کے مطابق خاتون کو ضمانت جلد ملنی چاہیے، ملزمہ صنم جاوید کی نو مئی کے چھ مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

Leave a reply