صحافی عمران ریاض کے لیے ایک اور نئی مشکل

0
40

ہاٹ لائن نیوز : صحافی عمران ریاض خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا، جسٹس شہرام سرور نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست میں موقف ہے کہ عمران ریاض پر درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ ہمیں فراہم نہیں کیا جا رہا ،عدالت متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply