شہباز شریف وزیراعظم ؛ مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب نامزد

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ جبکہ “مریم نواز شریف” کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے سیاسی حمایت فراہم کرنے پر پاکستان کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی خطرات اور مہنگائی سے نجات دلائی جائے گی۔

Leave a reply