کیا آصف علی زرداری نئے صدر پاکستان ہوں گے ؟

0
110

ہاٹ لائن نیوز : مریم نواز ملکی تاریخ میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بھی پی پی کے دائرہ اختیار میں ہے اور سرفراز بگٹی نے سی ای سی کو صوبے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر کے نئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس عہدے پر فائز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقاتوں کے درمیان طے پایا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے کو اور مسلم لیگ (ن) صدر کے لیے پی پی پی کے نمائندے کو سپورٹ کریں گے ، جس کے بعد اگلی حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply