پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کانمبر کہاں ؟

0
78

ہاٹ لائن نیوز : ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ 6 ممالک پہلے نمبر پر ہیں۔ فرانس، اٹلی، جاپان، جرمنی، سنگاپور اور اسپین کے پاسپورٹ رکھنے والے 194 ممالک میں بغیرویزا کےیاایئرپورٹ پرویزا کی سہولت کیساتھ سفرکرسکتے ہیں۔

پاکستان پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں 101 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ 34 ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت دیتا ہے جب کہ بھارت 80 ویں نمبر پر ہے۔اس کے شہری 62 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر فن لینڈ، سویڈن اور جنوبی کوریا آتے ہیں۔ ان تینوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے 193 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز ہیں جن کے پاسپورٹ 192 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کی اجازت دیتے ہیں۔

Leave a reply