یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کر لیا

0
31

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیوبر ایریک ڈیکر نے امریکی داخلی ایئرلائنز کی محض درجہ بندی کرنے کے لئے تمام پروازوں پر سفر کر لیا،ایرک ڈیکر نے ہفتے کے اندر اندر امریکا میں تمام داخلی ایئر لائن پر سفر کا تجربہ حاصل کیا، ڈیکر نے انتہائی سخت قوانین بنائے جس میں شامل تھا کہ وہ پورے سفر میں پرواز پر چڑھنے سے پہلے ہوائی اڈوں کے اندر ہی موجود رہے گا، ہر ائیر لائن کی سب سے اچھی سیٹ خریدنی ہو گی اور ہر پرواز کو سروس، آرام قیمت اور ایک مخصوص “ایکس فیکٹر” کی بنیاد پر ریٹ کرنا پڑے گا۔

باتھ روم اور نیند کا معیار بھی ایئر لائنز کی درجہ بندی میں شامل کیا تھا، کچھ ایئر لائنز نے ڈیکر کو بہت زیادہ متاثر کیا جبکہ کچھ ناکام رہیں، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے ڈیکر کو پہلی قطار کی مطلوبہ نشست کی پیشکش کی لیکن اُڑان میں طویل تاخیر نے اسے C رینک پر لاکھڑا کیا تھا۔

Leave a reply