سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پر کانسٹیبل کی موت

0
119

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کی سیڑھیوں سے نیچے گرنے سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے کے باعث گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو سر پر چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔

Leave a reply