سپریم کورٹ نے اچھا قدم اٹھالیا

0
109

ہاٹ لائن نیوز : اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا بھٹو کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے، یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ۔

یہ ریفرنس 2012 سے زیر التوا ہے، 12 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست کو 2 سال ہو گئے ہیں

یہ صرف نواز شریف کا کیس نہیں ہے، 100 سے زائد لوگوں کو تاحیات نا اہل کیا گیا ہے ، اب اس میں ترمیم ہو چکی ہےاس حوالے سے کنفیوژن پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھا ہو اگر سپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کے خلاف درخواست کو مقرر کرے ، اس سے لوگوں کے چھوٹے موٹے خدشات دور ہو جائیں گے ۔میرے مطابق تا حیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے ۔

Leave a reply