حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

0
104

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانولہ ڈویژن کے حلقہ پی پی 35٫اور59 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو لاہور کے حلقہ این اے 123 کی حلقہ بندی سے متعلق درخواست گزار کو سن کر تین روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہری محمد اسرائیل اور محمد امیش کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی ہیں ۔جبکہ گجرانوالہ ڈویژن کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 35 اور59 کی حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں ۔

درخواست گزار کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 123 میں بھی تبدیلی کی گئ ہے جو کہ آئین اور قانون کے خلاف ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ حلقوں میں نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے ۔

عدالت نے گوجرانولہ ڈویژن کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 35 اور 59 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جبکہ این اے 123 کی حلقہ بندی سے متعلق الیکشن کمیشن درخواست گزار کا موقف سن کر تین روز میں فیصلہ کرے گا ۔

Leave a reply