سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

0
76

ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ۔

تربیت  کے دوران غیر حاضرپولنگ سٹاف کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، صوبائی الیکشن کمشنراعجازانور چوہان، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے اجلاس میں شرکت کی ۔

داخلہ، بلدیات کے محکموں کے سیکرٹریز، صوبائی الیکشن کمیشن کے افسران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

تمام ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تربیت  کے دوران عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے،غیر حاضر عملے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے ، مطلوبہ فنڈز مہیا کر دیئے گئے ہیں، انتظامات میں کسی قسم کی کمی قابل قبول نہیں ہوگی ، ڈپٹی کمشنرز انتخابات کی تیاریوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان الیکشن انتظامات کے انتہائی اہم جزو ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جائے ، تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پولنگ بیگ کی تیاری کے عمل کی خود نگرانی کریں۔ پولنگ سٹیشنز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے ، انتخابی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔

صوبائی الیکسن کمشنر نے الیکشن میٹریل اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری بلدیات احمدجاویدقاضی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پریکم سے 12فروری تک پابندی عائد کر دی جائے گی۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے  انتظامات مکمل ہیں ، ٓآرمی، رینجرز اور پولیس کے دستے5اور7فروری کو فلیگ مارچ کریں گے۔

Leave a reply