سابق وزیر اعظم ڈرائیور بن گئے

0
114

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی گاڑی مری کے نواح میں چلائی۔

مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی۔

مریم نواز شریف بھی میاں نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔ میاں نواز شریف مریم نواز شریف کو سڑک کی چڑھائی سےمتعلق بتارہے ہیں ۔

نواز شریف ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ یہاں کلثوم نواز کی خالہ بھی آیا کرتی تھیں، مری کا یہ علاقہ کالی مٹی ہے۔ مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ ہاں اس وقت ہم بھی ان کے گھر جایا کرتے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں اور کلثوم نواز مری سے چھانگلہ گلی تک پیدل جاتے تھے۔ ہم اس پہاڑی پر تیزی سے چڑھتے تھے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم کھانا لاتے تھے۔

Leave a reply