سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چلینج کر دیا

0
44

ہاٹ لائن نیوز : سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

میاں شبیر اسماعیل نے ایڈوکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سےدرخواست دائر کی ، درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے، نہ عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔

Leave a reply