سموگ کی روک تھام کے لیے کتنے ملین جرمانےکیےگئے ؟

0
81

ہاٹ لائن نیوز : سموگ کے تدارک کےلیے پنجاب حکومت نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ، تین ماہ کے دوران سموگ کے تدراک کے لیے129.62 ملین جرمانے ،540 مقدمات اور 118 افرادکو گرفتار کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر سموگ کے تدارک کےلیے کارروائی جاری ہے ، کمشنر لاہور کی جانب سے اگست سے نومبر تک کی کارکردگی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے

رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران سموگ پھیلانے پر کل129.62ملین جرمانے کیے گیے جبکہ 540 مقدمات درج ہوئے اور 118 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 735 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 94ملین جرمانے ،221 ایف آئی آر اور 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 187 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کیا گیا جبکہ گزشتہ تین ماہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر تین ملین جرمانے جبکہ 103 ملکان پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 8.6 ملین کے جرمانے کیے گئے اور 216 افراد پر مقدمات درج کے گئے ۔

کمشنر لاہور کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 5ہزار784 گاڑیوں کو ضبط کرکے 26 ملین سے زائد کے جرمانے کیے گئے ۔

Leave a reply