عمران خان پر تنقید کیوں ؟ لیگی راہنما نے سب بتادیا

0
129

ہاٹ لائن نیوز : میاں جاوید لطیف نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پریس کانفرنس کی ہے ۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان پر اصلاح کے لیے تنقید کرنے پر اے ٹی سی عدالت میں کھڑے ہیں، انصاف بغیر چہرہ دیکھے ہونا چاہیے، جس کا گھر اجڑ گیا، اس پر تنقید کی جا رہی ہے ، جس نے گھر اجاڑا اسے کچھ نہیں کہا جا رہا، چند صحافیوں نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی کہ وہ چور ہے، آج بھی لیول پلائنگ فیلڈ نہیں ہے، اگر لیول پلائینگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھایا جاتا ۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہے، وہ کسی کو حاصل نہیں، سب کو معلوم ہے کہ 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا ، پچھلے الیکشنوں میں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سوال کیا جانا چاہیے تھا، سب کے علم میں نہیں کہ جوڈیشل کمپلیکس پر کیسے حملہ کیا گیا، جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے ۔

Leave a reply