دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

0
48

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،وزیراعظم شہبازشریف نےبلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشتگردی کے اس واقعے کے مجرموں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا، انہوں نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

Leave a reply